• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسپاٹ فکسنگ،ایف آئی اے،پی سی بی ملکر تحقیقات کرینگے،چوہدری نثار

اسلام آباد( نمائندہ جنگ) اسپاٹ فکسنگ کیس میں وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے ایف آئی اے کو پی سی بی کے ساتھ ملکر تحقیقات کی ہدایات جاری کر دیں،ایف آئی اے کوواضح ہدایات دی ہیں کہ کسی بے گناہ کو چھیڑو نہ کسی ذمہ دار کو چھوڑو۔ منگل کو صحافیوں سے غیررسمی گفتگو میں وزیر داخلہ نے کہا کہ یہ تاثر درست نہیں کہ ایف آئی اے اور کرکٹ بورڈ الگ الگ تحقیقات کررہے ہیں۔ نجم سیٹھی کا ایک روز قبل فون آیا تھا میں نے انہیں بتادیا کہ ایف آئی اے اورکرکٹ بورڈ مل کر تحقیقات کریں گے۔ وزیر داخلہ نے واضح کیا کہ ایف آئی اے کو تحقیقات کے لئے کسی دوسرے ادارے سے اجازت لینے کی ضرورت نہیں کرپشن کیسز کی تحقیقات کرنا ایف آئی اے کے دائرہ کار میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسپاٹ فکسنگ میں ملوث کرکٹرز نے قومی وقار کو نقصان پہنچایا۔ ہم نے ان کے موبائل فون کا ڈیٹا حاصل کرلیا ہے۔ ڈیٹا کی مدد سے ہی جرم کا تعین ممکن ہوگا لیکن موبائل فون پر بہت سے پیغامات ختم کر دئیے گئے، اس لئے شہادتوں میں دشواری کاسامنا ہے۔
تازہ ترین