• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غازی رشید قتل کیس، وزارت داخلہ کو جواب جمع کرانے کیلئے 4 اپریل تک کی مہلت

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پرویز القادر میمن نے غازی عبدالرشید قتل کیس کے ملزم سابق صدر پرویز مشرف کے ریڈ وارنٹ کے اجراء سے متعلق وزارت داخلہ کو جواب جمع کرانے کیلئے4 اپریل تک کی مہلت دیتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی ۔ منگل کو وزارت داخلہ کی جانب سے پرویز مشرف کے ریڈ وارنٹ کے اجراء سے متعلق جواب نہیں جمع کرایا گیا۔ اس موقع پر ایف آئی اے کے ڈائریکٹر لیگل عدالت میں پیش ہوئے اور جواب جمع کرانے کیلئے مہلت کی استدعا کی جسے عدالت نے منظور کر لیا۔ 
تازہ ترین