• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گڈاپ اور تیسر ٹائون میں دو بارہ فعال 31اسکولوں کے تحت یوم پاکستان کی تقریبات

کراچی( اسٹاف رپورٹر ) سندھ کی قدیم ترین تاریخی تعلیمی این جی او سندھ مدرسہ بورڈ اور محکمہ تعلیم حکومت سندھ کے ادارے سندھ ایجوکیشن فائونڈیشن کے اشتراک سے گڈاپ ٹائون اور تیسر ٹائون میں 31سے زائد قائم شدہ اسکولوں کے دوبارہ فعال ہونے کا ایک سال مکمل ہونے پر اسکولوں میں زیر تعلیم چار ہزار سے زائد طلباء و طالبات ،اساتذہ ،والدین اور کمیونٹی کے نمائندے جمعرات کویوم پاکستان کے موقع پر مختلف تقاریب میں شر کت کرینگے ، خصوصی پروگرام کے تحت علاقے کے اسکولوں میں یوم پاکستان کی تقریبات دس روز تک جاری رہیں گی۔ فروغ تعلیم واسکولوں میں بچوں کے داخلے کی خصوصی مہم بھی شروع کی جائے گی۔ واضح رہے کہ سندھ مدرسہ بورڈ اورسندھ ایجوکیشن فائونڈیشن کے اشتراک سے پچھلے سال حکومت سندھ کے 31ایسے اسکولوں کو جو یا تو بند تھے یا ان میں طلباء و طالبات اور اساتذہ کی تعداد نہ ہونے کے برابر تھی انہیں فعال کیا گیا تھا۔
تازہ ترین