• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
’’آپ کا مذہب کیا ہے؟‘‘
مردم شماری ٹیم کے افسر نے دریافت کیا۔
’’میرا کوئی مذہب نہیں۔‘‘
میں نے جواب دیا۔
’’مذاق نہ کریں۔‘‘
افسر صاحب ہنس پڑے۔ پھر پوچھا،
’’ایک نمبر لکھ دوں؟‘‘
مردم شماری فارم پر ایک نمبر کے آگے مسلم لکھا تھا۔
’’جی نہیں۔‘‘
میرا لہجہ خشک تھا۔
وہ سنجیدہ ہو گئے۔
’’دو نمبر ڈالوں یا تین یا چار؟
عیسائی ہیں یا ہندو؟ یا قادیانی؟‘‘
میں نے سختی سے کہا،
’’نہ یہ، نہ وہ، نہ وہ۔‘‘
’’پانچ نمبر یا چھ؟‘‘
’’نہ پانچ نہ چھ۔‘‘
وہ سر کھجاتے رہے۔
پھر انھوں نے مذہب والے خانے میں لکھا،
’’صفر!‘‘
تازہ ترین