• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشمیریوں کی جدوجہد آزادی ضرور کامیاب ہوگی، عبدالباسط

نئی دہلی (اے پی پی) بھارت میں تعینات پاکستان کے ہائی کمشنر عبدالباسط نے کہا ہے کہ کشمیری اپنی آزادی کے لیے جدو جہد کر رہے ہیں اور تاریخ شاہد ہے کہ آزادی کی تحریکوں کو ہر گز ختم نہیں کیا جاسکتا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق عبدالباسط نے یوم پاکستان پر پاکستانی سفارتخانے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری عوام اللہ کے فضل سے ایک روز اپنے مقصد میں ضرور کامیاب ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تنازعہ کشمیر کا ایک فریق ہے اور وہ حق خود ارادیت کی جدوجہد میں کشمیریوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت مقصد کے حصول تک جاری رکھے گا۔ یاد رہے کہ پاکستانی سفیر نے کشمیریوں حریت رہنماؤں کو سفارتخانے میں ہونے والی تقریب میں مدعو کر رکھا تھا تاہم مقبوضہ علاقے کی کٹھ پتلی انتظامیہ نے انہیں گھروں ، تھانوں اور جیلوں میں نظر بند کر کے انہیں نئی دلی نہیں پہنچنے دیا۔ 
تازہ ترین