• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آباد اور جنگ میڈیاگروپ کی شعبہ تعمیرات پر ایکسپو آج اسلام آباد میں شروع ہوگی

اسلام آباد ( نمائندہ جنگ) ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈڈویلپرز( آباد) اور جنگ میڈیا گروپ کے اشتراک سے تعمیرات کے شعبے سے متعلق تین روز ہ ایکسپو پاک چائنا سینٹر اسلام آباد میں آج شروع ہوگی  وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب ایکسپو کا افتتاح کریں گی ، ایکسپو میں سی پیک اور کم لاگت ہائوسنگ سکیم پر دو سیمینارز بھی ہونگے ، سی پیک سیمینار کے مہمان خصوصی وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال ہو نگے ،آباد کے چیئرمین محسن شیخانی اور ڈپٹی میئر اسلام آباد ذیشان نقوی نے جمعرات کو ایکسپو سے متعلق پریس کانفرنس  سےخطاب کرتے ہوئےکہا کہ ایکسپو 24، 25اور 26مارچ کو تین روز ہوگی، ایکسپو کی سب سے اہم بات کم لاگت ہائوسنگ سکیم کا اجراء ہے ، ملک میں ایک کروڑ 20لاکھ گھروں کی ضرورت ہے لیکن حکومت ان گھروںکی ضرورت پوری کرنے سے قاصر ہے اس لیے آباد نے قدم بڑھایا ہے اور ملک کے غریب اور تنخواہ دار طبقے کے لیے کم لاگت ہائوسنگ سکیم کی رجسٹریشن کی جائیگی جس کے تحت لوگوں کو 15لاکھ سے 19لاکھ روپے تک پانچ مرلےکا گھر دیا جائیگا ، انہوں نے کہا کہ ملک کی 47فیصد کچی آبادی کو  بھی گھر وں کی ضرورت ہے ،لوگوں کو کم لاگت گھروں کی خریداری میں معاونت کے لیے ہائوس بلڈنگ فنانس کارپوریشن کے ساتھ کم شرح مارک اپ پر قرضے کی فراہمی کے لیے ایم او یو پر دستخط کریں گے ، انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں پانچ لاکھ گھر بنانے کا پلان ہے پہلے مرحلے میں ایک لاکھ گھر تعمیر کیے جائیں گے محسن شیخانی نے کہا کہ حکومت  کے ساتھ بھی رابطے میں ہیں، بجلی ، گیس اور دیگر یوٹلیٹی سہولیات کی فراہمی کے لیے مد د چاہتے ہیں، ڈپٹی میئر ذیشان نقوی نے کہا کہ میونسپل کارپوریشن اسلام آباد کم لاگت ہائوسنگ سکیم کیلئے بھرپور مدد کرے گی ،متاثرین اسلام آباد کا بھی اس سکیم میں کوٹہ مقر ر کیا جائیگا ، عارف جیوا نے کہا ہائوسنگ سکیم کے لیے حکومت ٹیکس اورمارک اپ میں کمی کرے ،  حسن بخشی نے کہا کہ اسلام آباد کے بعد کراچی ، لاہور ، پشاور اور دیگر شہروں میں بھی کم لاگت ہائوسنگ سکیمیں شروع کریں گے ۔
تازہ ترین