• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ارسا کا ٹی پی لنک کینال، پنجند کینال اور تریمو کینال کو بند کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) ارسا نے پنجاب کیساتھ تفصیلی مذاکرات کے بعد ٹی پی لنک کینال پنجند کینال اور تریمو کینال کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس فیصلہ سے 4 ہزار سے 5 ہزار کیوسک تک اضافی پانی اگلے دو دنوں تک میسر ہوگا اور یہ نہریں 31 مارچ تک بند رہیں گیں۔ ترجمان کے مطابق چشمہ جہلم کینال کو ربیع سیزن سے پہلے ہی بند کردیا گیا تھا اور ارسا کے اس فیصلہ تک بند رہے گی اور کسی بھی لنک کینال سے پنجاب کو پانی نہیں دیا جارہا۔ 
تازہ ترین