• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چمن میں ریلی، شمالی وزیرستان میں پروقار تقریب

کراچی(نیوز ڈیسک) یوم پاکستان کے موقع پر ملک بھر میں تقریبات کا اہتمام کیا گیا، چمن ڈسٹرکٹ کمپلیکس میں مرکزی تقریب میں سول و اعلیٰ فوجی حکام نے شرکت کی۔ قبائلیوں کے زیراہتمام استحکام پاکستان ریلی کا انعقاد بھی کیا گیا اور اسکولوں میں ٹیبلوز پیش کیے گئے۔ زیارت میں قائداعظم ریذیڈنسی میں یوم پاکستان کی شاندار تقریب ہوئی۔ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ سرزمین شمالی وزیرستان پر یوم پاکستان منایا گیا۔ پاک آرمی کی طرف سے قبائلیوں کیلئے یونس خان سپورٹس کمپلیکس میرانشاہ میں پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ پاک فوج ،فرنٹیئر کور ،آرمی اہلکاروں اور سکول طلبہ نے تقریب میں اپنے فن کا مظاہرہ کرتے ہوئے شرکاء سے خوب داد وصول کی ۔تقریب کے مہمان خصوصی میجر جنرل اظہر حیات تھے ۔
تازہ ترین