• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گورنمنٹ انٹر کالج گلہ چوکیاں میں سینئر سائنس ٹیچر تعینات کی جائے

اعوان آباد (نمائندہ جنگ) گورنمنٹ انٹر کالج گلہ چوکیاں میں گزشتہ آٹھ ماہ سے سنئیر سائنس ٹیچر کی اسامی خالی ہے، وزارت تعلیم کو طلباء کے تعلیمی کیرئیرکی کوئی فکر نہیں۔ عوام علاقہ نے وزیر تعلیم سے مطالبہ کیا ہے کہ سنئیر سائنس معلم کی خالی اسامی کو فوری طور پر پر کیا جائے۔ گلہ چوکیاں انٹر کالج سے سائنس ٹیچر فیض محمد کا تبادلہ 9ماہ قبل گہل گجن میں ہوا تھا مگر تاحال خالی ہونے والی اسامی پر تعیناتی عمل میں نہیں لائی گئی رابطہ   کرنے پر پرنسپل ادارہ پروفیسر مقصود احمد نے بتایا ہے کہ ہمارے پاس اب کوئی فنڈز نہیں ہم طلباء سے اس مد میں فیس نہیں لے سکتے۔ دریں اثناء طلباء کا کہنا ہے کہ اگر حکومت نے جلد سنئیر سائنس معلم کی تعیناتی کا بندوبست نہ کیا تو ہم احتجاجی مظاہروں کی کال دیں گے 
تازہ ترین