• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آباد ، جنگ ایکسپو، 2 روز میں کم لاگت ہائوسنگ اسکیم کیلئے 20ہزار افراد کی رجسٹریشن

 اسلام آباد( عاطف شیرازی)آباد اور جنگ میڈیا گروپ کی شعبہ تعمیرات و رئیل اسٹیٹ پر ایکسپو میں  دوسرے روز بھی شہریوں نے بھر پور شرکت کی شہریوں کی کثیر تعداد نےکم لاگت ہائوسنگ سکیم میں رجسٹریشن کرائی دو روز میں 20ہزار رجسٹریشن مکمل کرکے ریکارڈ قائم کر لیا گیا ہے ، ایکسپو میں شہریوں  کے لیے انسٹالمنٹ پر  ولاز و رہائش متعارف کرادی گئی ا ور سستی رہائش کی  فراہمی کے بارے میں کامیاب ایکسپو منعقد کرنے پر شہریوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے جنگ کی کاوش کو سراہا، پاک چائنہ فرینڈ شپ سنٹر میں آباد اور جنگ میڈیا گروپ کی شعبہ تعمیرات و رئیل اسٹیٹ پر ایکسپو دوسرے روز بھی  جاری رہی جس میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، ایکسپو میں رئیل اسٹیٹ، بلڈرز  اینڈ ڈویلپر، ماہر تعمیرات،ا نجنیرنگ و سینٹری وئیرز کی جانب سے بڑی خوبصورتی سے اسٹال سجائے گئے تھے جہاں شہریوں نے بڑی دلچسپی دکھائی شہریو ں نے جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ جنگ گروپ نے آباد کوایکسپو منعقد کرانے کے لیے پلیٹ فارم مہیا کیا ہے جو خوش آئند ہے اس وقت اپنا گھر اپنی چھت ہر ایک کا خواب ہے لیکن  اس دور میں گھر بنانا بہت مہنگا ہے لیکن آباد نے لو کاسٹ سکیم شروع کر کے کم آمدن والوں کا دیرینہ خواب پورا کر دیا ہے ،شہریوں نے بتایاکہ  5 مرحلہ کا گھر 15 سے 19 لاکھ روپے میں ایسے افراد کو دیا جائے گا جن کی آمدن کم ہے جو اپنا گھر خریدنے کا سوچ بھی نہیں سکتے تھے جنگ گروپ کے امجدعلی نے بتایاکہ نمائش کا آج  آخری روز ہوگا، تین دونوں میں شہریوں نے بھرپور شرکت کی ہے اور پہلے دو روز میں صرف کم لاگت ہائوسنگ سکیم میں 20 ہزار رجسٹریشن مکمل کرکے ایک ریکارڈ قائم کر لیا گیا ہے نمائش آج اتوار کو بھی رات 8 بجے تک  جاری رہے گی،سٹار مارکیٹنگ   کے ریجنل ڈائریکٹر جاوید نے جنگ سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان میں 30 فیصدلوگوں کےپاس اپنا گھر ہے جبکہ 70فیصدلوگ بے گھر ہیں سٹار مارکیٹنگ نے جنگ میڈیا گروپ وآباد کے ساتھ جوائنٹ وینچر کیا  ہے اوراس سے قبل بھی جنگ میڈیا گروپ کامیاب نمائش منعقد کراتا رہتا ہے  اس نمائش کے ذریعے تنخواہ دار اور مڈل کلاس طبقہ نے ادائیگی کرکے بکنگ کرائی ہے جو کہ خوش آئند ہے سٹار مارکٹینگ کے ملک بھر میں 3 سے 5 سال تک انسٹالمنٹ کے ذریعے رہائشی سکیمیں چل رہی ہیں اس ایکسپو کے ذریعے  بھی لوگوں نے بڑی دلچسپی دکھائی ہے ضرورت اس بات کی ہے کہ رئیل اسٹیٹ کےنمائندے سستی اور انسٹالمنٹ والی رہائش   کے  ذریعے لوگوں کو گھر فراہم کریں ، ورٹیکس ولاز کے چوہد ری آصف شفیق نے کہاکہ جنگ گروپ نے بلڈرز ، ڈویلپر ، ڈیزائنر کو ایک پلیٹ فارم مہیا کردیا ہے جہاں ایک چھت تلے لوگ آکر معلومات حاصل کرسکتے ہیں انہوںنے بتایاکہ انہوں نے اس نمائش میں انسٹالمنٹ پر ولاز متعارف کرائے ہیں جہاں لوگوں نے کافی دلچسپی دکھائی ہے،جنگ گروپ کامیاب نمائش پر مبارکباد کا مستحق ہے ۔
تازہ ترین