• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈی آئی خان، مردم شماری ڈیوٹی پر تعینات پولیس اہلکار ٹارگٹ کلنگ میں شہید

ڈیرہ اسماعیل خان (نمائندہ جنگ)تھانہ یونیورسٹی کی حدوو منڈی ٹائون کے قریب نامعلوم دہشت گردوں کی اندھا دھند فائرنگ سے ڈیوٹی پر تعینات پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا ،۔تفصیلات کے مطابق تھانہ یونیورسٹی کی حدود منڈی ٹائون کے قریب نامعلوم دہشت گردوں نے پولیس اہلکار محمد طاہر مروت پراندھا فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا ۔ ملزمان ارتکاب جرم کے بعد جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق شہید پولیس اہلکارمحمد طاہر کا تعلق  ٹانک پولیس سے تھا  مبینہ طو ر شہید پولیس اہلکار ڈیرہ میں مردم شماری  ڈیوٹی کے لئے تعینات کیاگیا تھا اوروہ  شام کو اپنی ڈیوٹی ختم کرنے کے بعد  وآپس گھر  جارہا تھا کہ دہشت گردی  کا نشانہ بن گیا ۔ واقعہ کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری پوری موقع پرپہنچ گئی اور علاقہ کو گھیرے میں لے لیا ۔پولیس اہلکار کی نعش کو پوسٹمارٹم کے لئے ڈسٹرکٹ ہسپتال ڈیرہ منتقل کردیاگیا۔ پولیس نے واقعہ کے بعد علاقہ کی ناکہ بندی سخت کردی اور ملحقہ علاقوں  میں سرچ آپریشن کے دوران  متعدد مشکوک افراد کو حراست میں لے کر انہیں نامعلوم مقام پر منتقل کردیاہے۔ 
تازہ ترین