• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لندن حملہ آور کی پہلی بیوی نے اسے چھوڑ دیا تھا

کراچی (نیوز ڈیسک) لندن میں برطانوی پارلیمنٹ کے قریب حملہ کرنے والے خالد مسعود کی بیوی نے اسے چھوڑ دیا تھا، اس نے اپنی پہلی بیوی سے ہونے والی بیٹی کو مسلمان کردیا تھا جس کے بعد وہ پردہ بھی کرنے لگی تھی جس پر ان کی بیوی ان سے ناراض ہوگئی تھی، برطانوی اخبار کے مطابق خالد مسعود نے تین شادیاں کررکھی تھیں اور ان کے تین بچے تھے، خالد مسعود ایڈریان المز اور ایڈریان رسل اجائو کے نام سے بھی جانے جاتے تھے، وہ اپنی پہلی بیوی جین ہاروی سے 80 کی دہائی کے آخر میں ایسٹ سسکس میں ملے تھے جہاں دونوں ایک کیمیکل کمپنی میں ایک ساتھ کام کرتے تھے، وہ اپنی نوجوانی میں ایک سیلز مین تھے اور ایڈی کے نام سے جانے جاتے تھے، دونوں ایسٹ سسکس سے نارتھیام منتقل ہوئے اور وہیں اپنی ازدواجی زندگی کا آغاز کیا، مسعود کی اہلیہ نے 2000 میں اس وقت انہیں چھوڑ دیا تھا جب ان کے شوہر کو جیل میں ڈال دیا گیا تھا، اس بات کے کوئی ثبوت نہیں ملے ہیں کہ جین یا ان کی بیٹیوں کے کسی قسم کے شدت پسندانہ خیالات ہیں۔  
تازہ ترین