• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زم زم کے چشمے کی عمر 5 ہزار سال سے زائد ہوگئی

کراچی(نیوز ڈیسک)خانہ کعبہ سے صرف 20 میٹر دور زمزم کا کنواں کرہ ارض پر پانی کا سب سے پرانا چشمہ قرار دیا جاتا ہے جس کی عمر پانچ ہزار سال سے زائد ہوچکی ہے۔ جیسا کہ تاریخی روایات میں بیان کیا جاتا ہے کہ زم زم کا چشمہ حضرت ابراہیم علیہ السلام کے فرزند حضرت اسماعیل علیہ السلام کی ایڑیاں  رگڑنے کی جگہ سے پھوٹا۔ عرب ویب سائٹ العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق آج تک کی تحقیقات سے پتا چلتا ہے کہ کوئی چشمہ ساٹھ ستر سال سے زیادہ عرصہ تک جاری نہیں رہتا۔پانی کا یہ کنواں تیس میٹر گہرا ہے جس میں پانی کی سطح زیادہ سے زیادہ 18.5 لیٹر اور کم سے کم 11 لیٹر بتائی جاتی ہے۔ زم زم کے کنویں میں پانی تین مقامات سے آتا ہے۔ یہ پتا چلا ہے کہ اس کنوئیں میں حجر اسود، جبل ابو قیس اور المکبریہ کی سمتوں سے جمع ہوتا ہے۔
تازہ ترین