• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پینٹاگون نے سری لنکن ٹیم پر حملے کا ماسٹر مائنڈ مارے جانے کی تصدیق کردی

کراچی،واشنگٹن(نیوز ڈیسک، خبر ایجنسیاں) پنٹاگون نے سری لنکن ٹیم پر حملے کا ماسٹر مائنڈ مارے جانیکی تصدیق کردی، امریکی محکمہ دفاع نے کہا ہے کہ اسلام کو بدنام اورعام لوگوں کو نشانہ بنانے والے نہیں بچیں گے، ادھرافغانستان کے صوبے نازیان میں طالبان کے ٹھکانے پر امریکی ڈرون نے 2میزائلوں سے حملہ کیا جس میں کمانڈر ذبیح اللہ ا لیاس سمیت 22دہشتگرد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے، دہشتگردوں کی تلاش کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کےمطابق پنٹاگون سے جاری پریس ریلیز کے مطابق 19مارچ کو پکتیکا صوبے میں کی گئی فضائی کارروائی میںالقاعدہ کے سینئر رہنما قاری یاسین کو ہلاک کر دیا گیا ہے،قاری یاسین پر2008میں اسلام آباد کے میریٹ ہوٹل پر ہونے والے حملے کی منصوبہ بندی کا الزام تھا،اس حملے میں 2امریکی فوجی اہلکاروں سمیت 50سے زیادہ شہری ہلاک ہوگئے تھے۔اس کے علاوہ قاری یاسین پر لاہورمیں2009میں سری لنکا کی کرکٹ ٹیم پر ہونے والے حملےکا ماسٹر مائنڈ ہونےکا بھی الزام تھا، اس حملے میں6 پاکستانی پولیس اہلکار ہلاک ہوئے تھے۔ اس موقع پر امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس کا کہنا تھا کہ قاری یاسین کی ہلاکت اس بات کا ثبوت ہے کہ عام شہریوں کو نشانہ بنانے اور اسلام کو بدنام کرنے والے انصاف سے بچ نہیں سکتے،قاری یاسین کا تعلق پاکستان کے بلوچستان صوبے سے بتایا جاتا ہے۔واضح رہے کہ پاکستانی دفترخارجہ متعدد بار یہ موقف اختیار کر چکا ہے کہ پاکستان کے اندر حملے کرنے والے دہشتگردوں نے افغانستان میں پناہ لے رکھی ہے اور قاری یاسین کی افغانستان میں ہلاکت بظاہر اس دعوے کا ثبوت ہے۔ دوسری جانب ذرائع نے بتایا کہ امریکی ڈرون طیارے نے دہشتگر دو ں کی موجودگی کی اطلاع پر نازیان میں طالبان کے ٹھکانے پر دو میزائلوں سے حملہ کیا، حملے میں 22دہشتگرد مارے گئے اور متعدد زخمی بھی ہوئے۔ دہشتگردوں کی تلاش کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے، حملے میں طالبان کمانڈر ذبیح اللہ ا لیاس شینو اور داز گل کے مارے جانے کی اطلاعات ہیں، ننگرہار کے شہر جلال آباد کو گزشتہ2برس سے طالبان نے اپنی سرگرمیوں کا مرکز بنا رکھا ہے۔
تازہ ترین