• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میرا نام ای سی ایل میں ڈالنے والوں نے اپنے لیڈرز کے نام کیوں نہیں ڈالے، شرجیل

کراچی‘حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر‘بیورورپورٹ) پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور سندھ کے سابق وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہاہے کہ چوہدری نثار بہت زیادہ پھرتیاں دکھاتے ہیں‘ پھرتی پاناما کیس کے بعد دکھانی چاہیے تھی‘ غیر ضروری چیزوں پر پھرتیاں دکھانے کا کوئی فائدہ نہیں ہے‘اسپاٹ فکسنگ کیس میں کھلاڑیوں کا نام تو ای سی ایل میں ڈال دیا لیکن پاناما لیکس کیس میں وزیر اعظم اور ان کے خاندان کا نام ای سی ایل میں کیوں نہیں ڈالا‘میرانام ای سی ایل میں  ڈالنے والوں نے اپنے لیڈرزکے نام کیوں ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل نہیں کئے‘چوہدری نثار بڑھکیں  نہ ماریں‘پاکستان ان کی جاگیرہے نہ ان کی ایماء پر ملک چلے گا‘انہیں صرف اپوزیشن پر گرجناآتاہے‘ جب بھی دہشتگردی کا کوئی بڑاواقعہ ہوتاہے تووزیرداخلہ رضائی اوڑھ لیتے ہیں‘کوئٹہ کمیشن رپورٹ پر انہیں مستعفی ہوجانا چاہئے‘ آصف زرداری 58-2Bختم نہ کرتے تو صدر ممنون حسین پانامااور پی ٹی آئی دھرنے کو جواز بناکر نواز حکومت کو گھربھیج دیتے‘ نواز شریف نے موٹروے کی رٹ لگارکھی ہے‘وہ پیلی ٹیکسی کا نام کیوں نہیں لیتے‘ حکمرانوں کے گریبانوں میں ہاتھ ڈال کر لوٹی گئی قومی دولت نکالیں گے۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے کراچی میں میڈیاسے گفتگواورحیدرآباد میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اتوارکو کراچی میں اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے بات چیت میںشرجیل انعام میمن نے کہا کہ چوہدری نثار بڑھکیں نہ ماریں‘یہ ان کی بھول ہے کہ پاکستان ان کی جاگیر ہے اوروہ جوچاہیں کرسکتے ہیں‘ان کی مرضی نہیں  چلنے دیں گے‘جس کرسی پر بیٹھے ہیں اس پر ایمانداری سے کام کریں‘مقابلہ ترقی کا ہی ہوناچاہیے اور ہم مقابلہ کریں گے‘ہمیں عدالتوں پر بھرو سہ ہے ‘ہم عدالتوں پر حملہ نہیں کرتے‘شریف برادران کی طرح امتناع نہیں لیں گے‘پاکستان میں قلمدان لینے نہیں کیسزکا سامنا کرنے آیا ہوں‘ نواز شریف تو صرف ایک شہر کے وزیراعظم بن کررہ گئے ہیں اور سندھ میں صرف لولی پاپ دینے آتے ہیں۔ بیورو رپورٹ کے مطابق حیدر آباد میںہٹڑی بائی پاس کے قریب جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے شرجیل میمن کا کہناتھاکہ آصف زرداری 58-2Bختم نہ کرتے تو صدر ممنون حسین پانامااور پی ٹی آئی دھرنے کو جواز بناکر نواز حکومت کو گھربھیج دیتے‘ نواز شریف ہروقت موٹروے ‘موٹروے کرتے ہیں‘ وہ پیلی ٹیکسی کانام کیوں نہیں لیتے؟‘شرجیل میمن نے مزید کہا کہ پاکستان میں پی پی کے رہنماؤں کے ساتھ ناانصافی ہورہی ہے ‘نیب کے نقشہ میں صرف سندھ ہے‘ نیب نے سپریم کورٹ میں نواز لیگ کے رہنماؤں کی لسٹ پیش کی تو اسے دھمکیاں دی گئیں‘پاناما کیس میں وزیراعظم ایکسپوز ہوچکے ہیں‘پاناما میں دنیا کے کئی ممالک کے سربراہان مستعفی ہوچکے ہیں لیکن نواز شریف ڈھٹائی سے استعفیٰ نہ دینے کی ضد پر اڑے ہیں‘ وزیراعظم ہروقت سی پیک کی بات کرتے ہیں ان کو معلوم ہوناچاہیے کہ سی پیک کے خالق آصف زرداری ہیں‘ چوہدری نثار نواز شریف کے پیارے اور تاریخ کے منافق انسان ہیں وہ کالعدم تنظیموں پرپابندی اوراین آئی سی بلاک کرتے ہیں پھر بحال کردیتے ہیں‘ پاکستان نواز شریف کی ذاتی جاگیر نہیں ‘ہم نواز حکومت کو بتانا چاہتے ہیں کہ آپ کے ڈاکے اورچوریاںہضم ہونے نہیں دینگے اورگریبانوں میں ہاتھ ڈال کرقومی دولت نکالیں گے ‘نواز شریف کے مداری اور چپراسی بے ہودہ الزامات لگارہے ہیں لیکن آئندہ انتخابات میں بلال بھٹو اور آصف زرداری کی قیادت میں پورے ملک سے پی پی جیتے گی ۔ٹنڈوجام سے نامہ نگارکے مطابق جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے سابق صوبائی وزیر کا کہنا تھاکہ نواز شریف اور شہباز شریف کرپشن میں ملوث ہیں‘پیلی ٹیکسی، سستی روٹی، لیب ٹاپ اسکیم کے منصوبوں میں اربوں روپے ہڑپ کئے‘چوہدری نثارگیدڑبھبکیاں دینابندکریں‘آئندہ انتخابات میں مخا لفین کو اپنی حیثیت کا اندازہ ہو جائے گا‘ عوام کو پی پی پی سے دور کرنے کی ن لیگ کی کو ئی بھی سازش کامیاب نہیں ہوگی۔
تازہ ترین