• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحریک انصاف کا جنرل (ر) راحیل شریف کو این او سی دینے کا معاملہ پارلیمنٹ میں اٹھانے کا اعلان

لاہور(نمائندہ جنگ) تحریک انصاف نے جنرل (ر) راحیل شریف کو این او سی دینے کا معاملہ پارلیمنٹ میں اٹھانے کا اعلان کر دیا۔ ترجمان تحر یک انصاف فواد چوہدری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ راحیل شریف کو این او سی دینے کا معاملہ شخصی نہیں بلکہ پالیسی فیصلہ ہے ۔  فواد چودھری کا کہنا ہے کہ حکومت نے جنرل راحیل شریف کے معاملے میں پہلے انکار کیا پھر اقرار کیا ۔ پارلیمنٹ میں یہ بات طے ہوئی تھی کہ مڈل ایسٹ کے کسی تنازعے میں پاکستان فریق نہیں بنے گا   ۔ اس لیے پالیسی فیصلے پر پارلیمنٹ سے اجاز ت لینا ضرور ی ہے۔حکومت سے پار لیمنٹ کو  اعتماد میں لینے کا مطالبہ کرتےہیں۔
تازہ ترین