• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آپریشن ردالفساد، ملک بھرمیں کارروائیاں 14افغانوں سمیت 71فرادگرفتار

 راولپنڈی ،اسلام آباد،کشمور (وقائع نگار، مانیٹرنگ ڈیسک،نیوزایجنسیاں) ملک کے مختلف شہروں میںجاری آپریشن ردالفساد کے دوران14افغانیوں سمیت 71مشتبہ افراد کوگرفتار کرلیاگیا،لاہور اٹک پور میں کارروائی کے دوران 2دہشتگرد گرفتار کرلئے گئےجبکہ سندھ کے ضلع کشمور میں مختلف جرائم میں ملوث ایک اشتہاری ملزم مارا گیا ۔آئی ایس پی آر کے مطابق اٹک،اسلام آباد ،سیالکوٹ اورناروال میں ردالفساد کے سلسلے میں کارروائیوں کے دوران14افغانیوں سمیت 71مشتبہ افراد کوگرفتار کرلیاگیاجبکہ بھاری مقدارمیں منشیات بھی برآمد کرلی گئیں،لاہور اٹک پورپر قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے 2د ہشتگرد وںعبدالحسیب اور احمدرضوان کوگرفتار کرلیا دونوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے بتایا جاتا ہے اور دونوں دہشتگرد خیبرپختونخوا سے پنجاب آرہے تھے کہ قانون نافذ کرنیوا لے اداروں کے اہلکاروں کے ہتھے چڑھ گئے۔ سندھ کے کشمور میں غوث پور کے کچے کے علاقے میں پولیس اور حساس اداروں نے کارروائی کی جس میں مختلف جرائم میں ملوث اشتہاری ملزم گل بھیو مارا گیا جس سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ۔ایس ایس پی ڈاکٹر سمیع اللہ سومرو کے مطابق ملزم 100 سے زائد قتل ٗ اغوا برائے تاوان اور سنگین مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا۔حافظ آباد میں پولیس نے چھاپا مار کردو ڈرم شراب برآمد کرلی اورملزم کوگرفتار کر لیا۔بھکر میں منکیرہ اور صدر کے علاقوں میں پولیس نے سرچ آپریشن کیا آپریشن کے دوران 3 اشتہاری ملز ما ن سمیت 17 افراد کو حراست میں لے لیا گیاجن سے اسلحہ بھی برآمد ہوا۔ادھر لودھراں میں کو ٹلی موڑ میں پولیس نے کارروائی کی جس میں 15مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا جن کی بائیو میڑک تصدیق بھی کی گئی۔ادھربلوچستان میں تربت اور دشت کوملانے والی سڑک پر دھماکہ خیز مواد سے حملہ کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق فرنٹیئرکوربلوچستان نے  آپریشن ردالفساد کے دوران سرچ اینڈ سرویلینس آپریشن کرتے ہوئے سڑک کے کنارے نصب دھماکہ خیز موادکوناکارہ بنادیاجومردم شماری کے عمل کو سبوتاژ کرنے کیلئے نصب کیا گیا تھا۔ نشاندہی کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ماہرین نے دھماکہ خیز مواد کو ناکارہ بنا دیا ۔
تازہ ترین