• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کالج اساتذہ کیلئے ٹیچنگ الاونس کی سمری آخری مراحل میں ہے،بی پی ایل اے

کوئٹہ (اسٹا ف رپورٹر)کالج اساتذہ کیلیئے ٹیچینگ الاونس کی سمری آخری مراحل میں ہےسمری کی منظوری کیلئے تمام کوششوں کو بروئےکار لائیں گے ان خیالات کا اظہار بی پی ایل اے کے مرکزی صدر پروفیسر محمد سعید مندوخیل جنرل سیکرٹری پروفیسر محمد اقبال سملانی پروفیسر امداد بلوچ پروفیسر عابد کاکڑ پروفیسر محمد بخش لانگو پروفیسر شیرین گل کاکڑ پروفیسر راحیلہ رمضان پروفیسر نصراللہ خان کاکڑ پروفیسر امجد حسین پروفیسر سید شیر محمد پروفیسر یوسف کبزئی پروفیسر منصور بلوچ پروفیسر ممتاز احمد پروفیسر ادریس جعفر پروفیسر ریاض کھوسہ پروفیسر علی بابا تاج اور پروفیسر کلیم ناصر نے اجلاس میں کیاانہوں نے کہا کہ بی پی ایل اے نے محکمہ کالجز کے تمام شراکت داروں کو دلائل کے زریعے قائل کیا کہ کالجز کی تعلیم کی بہتری کیلئے کالج اساتذہ کو ٹیچنگ الاونس دینا ناگزیر ہے کیونکہ معیاری تعلیم کیلئے آعلی تعلیم یافتہ نوجوانوں کو کالجز کی جانب راغب کرنے کیلیئے سہولیات دینا حکومت کی ترجیح ہونی چاہئےاسی سلسلے میں وزیر تعلیم نے احکامات بھی جاری کئے ہیں اس حوالے سےبی پی ایل اے محکمہ کالجز سے مطالبہ کرتی ہے کہ کالج اساتذہ کیلئے ٹیچنگ الاونس کی سمری جلد وزیر اعلی کو ارسال کی جائے۔
تازہ ترین