• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گرمی شروع ہوتے ہی لوڈشیڈنگ 10 گھنٹے تک پہنچ گئی،طلباءکو امتحانات کی تیار ی میں دشواری

ملتان ،جہانیاں،کہروڑپکا،لیاقت پور (سٹاف رپورٹر ،نامہ نگاران)  ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں بجلی کا بحران جاری ہے،گرمی شروع ہوتے ہی لوڈ شیڈنگ 10 گھنٹےتک پہنچ گئی،طلباءکو امتحانات کی تیاری میں دشواریکا سامنا ہے،اتوار کےروز بھی تعمیر ومرمت ، درختوں کی کٹائی، مینٹی ننس اوردیگر فنی وتکنیکی وجوہات کے نام پر بجلی کی فراہمی بند رکھی گئی، تجارتی فیڈرز پر بجلی کی بندش سے تجارتی سرگرمیاں بھی متاثر ہوئیں ،حکومت کی جانب سے شہروں میں 3 گھنٹے اور دیہات میں 4 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کے احکامات صرف اعلان ثابت ہوئے ہیں، 2روز کے دوران جہانیاں اور ملحقہ سیکڑوں دیہات میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ میں اضافہ ہوگیا ہے اکثر علاقوں میں بجلی کی بندش 10گھنٹے تک پہنچ گئی ہے، اس صورتحال سے تاجر،گھریلو صارفین کی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے جبکہ طلباء اور طالبات کو امتحانات کی وجہ سے پڑھائی بھی شدید متاثر ہو رہی ہے، شہریوں قمرالزماں ،خالد محمود بھٹی،احسان اللہ مغل،محمدآصف جاوید،محمدمکی،محمدعارف سعید،کونسلر محمدشمشاد ،علی رضا شاہ،محمداقبال،فدا حسین،اعظم شاہ نے چیف میپکو ملتان سے مطالبہ کیا ہے کہ بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ بند کرکے لوڈ شیڈنگ کے شیڈول کا اعلان کیا جائے۔کہروڑپکابجلی کی لوڈشیڈنگ میں دو گنا اضافہ  ہوگیا ہے جس کی وجہ سے عوام پریشان ہیں ان کا کہنا ہے کہ شدید گرمیوں میں تو صورت حال بدترین ہوجائے گی، انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ بند کی جائے اوربلاتعطل بجلی فراہم کی جائے،لیاقت پورمیں  بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے نظام زندگی اور کاروبار کو درہم برہم کر دیا ہے، شہر میں 10گھنٹے روزانہ اور دیہی علاقوں میں 18گھنٹے روزانہ کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے جس سے طلباء و طالبات کا تعلیمی کیرئیر داؤپر لگ گیا۔
تازہ ترین