• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
’’سچ کی پہچان کیا ہے؟
آج کل لوگ اتنا بولتے ہیں،
پتا نہیں چلتا کہ اس میں جھوٹ کتنا ہے،
اور سچ کیا ہے!‘‘
میں نے چچا سے پوچھا۔
’’اس بارے میں بعد میں بات کرینگے،
پہلے کھانا کھا لو۔‘‘
چچا کے لہجے میں محبت تھی۔
میں سر جھکا کے کھانا کھانے لگا۔
وہ اخبار پڑھتے رہے۔
کھانے کے بعد اچانک میری طبیعت خراب ہوئی۔
جی گھبرایا اور سر گھوما،کئی بار قے آئی۔
طبیعت بحال ہونے میں کچھ دیر لگی۔
ہوش ٹھکانے آئے تو میں نے پوچھا،
’’یہ کیا تھا جو ہضم نہیں ہوا۔‘‘
چچا نے کہا، ’’سچ!‘‘
تازہ ترین