• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹاک مارکیٹ، سرمایہ کاروں کے 51 ارب روپے سے زائد ڈوب گئے

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) پاکستان اسٹاک  ایکس چینج ، پاناما کیس سے متعلق پھیلنے والی مختلف خبروں اور ایس ای سی پی کے خلاف بروکرز کے غیر اعلانیہ احتجاج کے باعث مندی کا تسلسل برقرار ، 100 انڈیکس 291پوائنٹس کی کمی سے 48680پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔مندی کے سبب مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے 51 ارب سے زائدروپے ڈوب گئے جس سے سرمائے کا مجموعی حجم 96 کھرب روپے سے گھٹ کر 95 کھرب روپے پرآگیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک مارکیٹ پیر  کو کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا،ایک موقع پر 100انڈیکس 49 ہزار پوائنٹس کی حد بھی عبور کر گیا،تاہم  بعد ازاں مختلف افواہوں کی وجہ سےانڈیکس 48900 ، 48800 اور 48700 پوائنٹس کی 3 بالائی حد سے نیچے گر گیا ۔پیر کو کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس میں 290.89پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے 100 انڈیکس 48971.05پوائنٹس سے کم ہوکر 48680.16پوائنٹس پرآگیااسی طرح 183.52 پوائنٹس کی کمی سے 30 انڈیکس 25989.98پوائنٹس اورآل شیئرز انڈیکس 178.51 پوائنٹس کی کمی سے 32982.77پوائنٹس پر بند ہوا۔ کاروباری مندی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 51 ارب 93 کروڑ 37 لاکھ 41 روپے کی کمی ریکارڈکی گئی جس کے نتیجے میں سرمائے کامجموعی حجم 96 کھرب 47 ارب 71کروڑ 70 لاکھ 58 ہزار 225 روپے سے کم ہوکر 95 کھرب 95 ارب 78 کروڑ 33 لاکھ 58 ہزار 184 روپے رہ گیا۔ مارکیٹ میں پیرکے روز 23 کروڑ 79 لاکھ 71 ہزارحصص کے سودے ہوئے اورٹریڈنگ ویلیو 10 ارب روپے تک محدودرہی جبکہ گزشتہ جمعہ کو 35 کروڑ 33 لاکھ 90 ہزارحصص کے سودے ہوئے تھے اورٹریڈنگ ویلیو 11 ارب ریکارڈکی گئی تھی۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیرکے روزمجموعی طوپر 389 کمپنیوںکاکاروبارہواجس میں سے 118 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ، 252 میں کمی اور 19 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
تازہ ترین