• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حیدرآباد : اسمال ٹریڈرزاور چیمبرکے وفد کی وزیراعظم سے ملاقات

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈاسمال انڈسٹری کے ایک وفد نے صدر محمد اکرم انصاری کی سربراہی میں وزیراعظم میاں محمد نواز شریف سے ملاقات کی۔ ملاقات کے وقت وفاقی وزیر ریلوے خواجہ محمد سعد رفیق و دیگر بھی موجود تھے۔ انہوں نے وزیر اعظم کو حیدرآباد کے عوام اور تاجر برادری کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ وزیر اعظم نے تمام مطالبات بغور سننے اور انہیں جلد از جلد یہ مطالبات حل کرنے کی یقین دہانی کرائی اور سینیٹر راحیلہ مگسی کو فوکل پرسن مقرر کیا اور کہا کہ تاجر مسائل کے حل کیلئے گورنر سندھ محمد زبیر عمر سے بھی ملاقات کریں اور ایک سہ رکنی کمیٹی کی تشکیل کا وعدہ کیا۔ وفد میں سابق صدور چیمبر آف کامرس الحاج محمد امین کھتری‘ حاجی محمد یعقوب‘ سکندر علی راجپوت‘ ندیم احمد صدیقی بھی موجود تھے۔ دریں اثناءحیدرآباد چیمبرکے وفد نے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف سے دورہ حیدرآباد کے موقع پر ملاقات کی ۔ترجمان کے مطابق اس موقع پر وزیراعظم نے تاجروں و صنعتکاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گورنر سندھ محمد زبیر حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نمائندگان کے ساتھ اجلاس منعقد کر کے مسائل فو ری طو رپر حل کریں ۔
تازہ ترین