• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیکسٹائل ایشیا انٹرنیشنل ٹیکسٹائل، گارمنٹس مشینری ٹریڈ فیئر آج سے شروع ہوگا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان ریڈی میڈ گارمنٹ مینوفیکچررز ایکسپورٹر ایسوسی ایشن اور ای کامرس گیٹ وے پاکستان کے زیراشتراک تین روزہ 17ویں ٹیکسٹائل ایشیا انٹرنیشنل ٹیکسٹائل، گارمنٹس مشینری ٹریڈ فیئر کا انعقاد کراچی ایکسپوسینٹر میں 28مارچ 2017سے شروع ہو رہا ہے۔پریگماکے چیف کوآرڈینیٹر شیخ محمد شفیق نے کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اس نمائش میں ہمیں امید ہے کہ گارمنٹس اینڈ ٹیکسٹائل انڈسٹری سے وابستہ 65000 سے زائد لوگ اس نمائش میں شرکت کریں جبکہ اس نمائش میں دنیا بھر سے 1500سے زائد بین الاقوامی نمائندے شریک ہونگے۔
تازہ ترین