• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھری ڈی اینیمٹیڈ فلم’دی باس بے بی‘کے نئے کلپس جاری

لاس اینجلس ( مانیٹرنگ ڈیسک) اینیمیٹیڈ فلموں کے دیوانوں کیلئے خوشخبری ہے کہ ہولی وڈ کی نئی تھری ڈی اینیمیٹیڈ کامیڈی فلم’دی باس بے بی‘کے نئے کلپس جاری کر دئیے گئے ہیں۔معروف امریکی ناول نگار مارلا فرازی کی کتاب پر مبنی ٹام میکارتھ کی ہدایتکاری میں بننے والی یہ فلم میں ایک ایسے سات سالہ بچے کی کہانی ہے جس کے ماں باپ ایک ننھا بچہ گود لیتے ہیں ۔یہ ننھے میاں تمام گھر والوں سے اپنے نخرے اُٹھواتے جس کی وجہ سے بڑا بھائی اسے نا پسند کرنے لگا۔چھوٹا بچہ نہ صرف اپنے ساتھ بریف کیس لِئے گھومتا بلکہ بہت تیزی سے باتیں بھی کرتا اور اپنے آپ کو کسی باس سے کم نہیں مانتا۔ریمزے این نیٹو کی پروڈکشن میں بننے والی اس کمپیوٹر اینیمیٹیڈ فلم اپنی آواز کا جادو جگانے والوں میں ایلس بالڈوِن ،اسٹیوبیسکیمی ، جِمی کیمیل اور لیزا کارڈروف سمیت دیگر فنکار شامل ہیں۔ڈریم ورکس انیمیشن کی تیارکردہ دو بھائیوں کے درمیان دلچسپ تکرار پر مبنی یہ کامیڈی فلم ٹوینٹیتھ سنچری فاکس کے تحت 31مارچ کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
تازہ ترین