• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تین لاکھ بیس ہزار ٹوتھ پکس کی مدد سے شیر کا مجسمہ تیار

بیجنگ ( مانیٹرنگ ڈیسک) چینی نوجوان کسی بھی چیز کی نقل تیار کرنے میں کمال کی مہارت رکھتے ہیں جس کی مثال کہیں نہیں ملتی۔ چین میں ایسے ہی ایک باصلاحیت نوجوان نے ٹوتھ پکس کی مدد سے شیر کا مجسمہ تیار کرکے دیکھنے والوں کو حیران کردیا ہے۔ چینی نوجوان نے چار ماہ کی انتھک محنت کے بعد اپنی مہارت کا منہ بولتا ثبوت پیش کرتے ہوئے تین لاکھ بیس ہزار ٹوتھ پکس کی مدد سے شیر کا ایسا دلکش مجسمہ تیار کیا جسے دیکھ کر شائقین دنگ رہ گئے ۔
تازہ ترین