• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جاپان:یوٹیوب پر سب سے زیادہ ویوز حاصل کر نیوالی’ مارو‘نامی بی مانو

ٹوکیو( مانیٹرنگ ڈیسک) یوں توسوشل میڈیا کئی لوگوں کی شہرت کا سبب بن چکاہے تاہم اب شہرت حاصل کرنے کیلئے جانوروں نے بھی سوشل میڈیا میں د ھواں دھار انٹری دے ڈالی ہے،جی ہاں جاپان سے تعلق رکھنے والی سپر اسٹار’ مارو‘ کوئی اور نہیں بلکہ ایک بی مانو ہے جس نے یوٹیوب پر سب سے زیادہ ویوز حاصل کر کے گینز ورلڈریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے ۔نو سالہ اس بی مانو کی ویڈیوز2008سے یوٹیوب پر پوسٹ کی جا رہی ہیں جس نے اب تک 325,704,506ویوز حاصل کر لئے ہیں۔ ان ویوز کے مطابق کسی بھی جانورکی ویڈیو کواب تک اس سے زیادہ بار نہیں دیکھا گیا یہی وجہ ہے کہ گینزورلڈ ریکارڈ انتظامیہ نے مارو کو یو ٹیوب پر سب سے زیادہ بار دیکھنے والے جانور کی حیثیت سے گینز ریکارڈ بک میں شا مل کر لیا ہے ۔
تازہ ترین