• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
ٹھٹھہ(نامہ نگار)مکلی میں گرینڈ یوتھ فیسٹول کا انعقاد، نوجوانوں اور طلباء کی بڑی تعداد میں شرکت۔ تفصیلات کے مطابق الف انسٹیٹوٹ آف لرننگ اینڈ لیڈر شپ کی جانب سے شہر خموشاں مکلی میں گرینڈ یوتھ فیسٹول کا انعقاد کیا گیا جس میں طلباء اور نوجوانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اس موقع پر کلاسیکل گلوگار سیف سمیجو اور مشہور مزاحیہ فنکار فیصل مسعود نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا جبکہ ایس ایس پی ٹھٹھہ فدا حسین مستوئی، لیاقت یونیورسٹی آف میڈیکل ہیلتھ سائنسز کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر سنتوش کمار، نامور کیریئر کونسلر سعد سلیم اور فیسٹول کے آرگنائزر ماہی خان خشک نے خطاب کیا۔
تازہ ترین