• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی حکومت کا فلم انڈسٹری میں سرمایہ کاری کا فیصلہ

کراچی( اسٹاف رپورٹر ) مصدقہ ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے طویل تعطل کے بعد بالاخر فلمی صنعت کی بحالی کے لیے سر کاری طور پر فلموں میں سرمایہ کاری کا فیصلہ کرلیا ہے ، ابتدائی طور سرکاری بجٹ سے فلمسازی کرنے کے ساتھ ساتھ ممتاز فلم میکرز کے اشتراک سے بھی فلمیں بنائی جائیں گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے مالیاتی بجٹ میں سرکاری طور پر فلمسازی کےلیے بجٹ مختص کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے ۔ اس سلسلے میں مستند فلمی شخصیات جمال شاہ، شعیب منصور سید نور اور شرمین عبید کی خدمات حاصل کی جائیں گی ۔ ان سے وفاقی حکومت کے لیے فلمیں بنوائی جائیں گی۔ علاوہ ازیں فلمسازی کرنے بڑے اداروں کے اشتراک سے بھی فلمیں بنانے پر غور کیا جارہا ہے ۔ جس طرح ماضی میں نیفڈیک کے تحت ادارہ قائم کرکے فلم خاک وخون پروڈیوس کی گئی تھی جس کی سرکاری طور پر ملک گیر سطح پر نمائش کا بھی اہتمام کیا گیا تھا یہ بھی معلوم ہواہے کہ وفاقی بجٹ سے سرکاری طور پر فلمیں بنانے کے لیے ممتاز فلمسازوں اور ہدایت کاروں کے ناموں پر بھی غور کیا جارہا ہے۔
تازہ ترین