• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھرلر فلم ’فاسٹ اینڈ فیوریئس8‘کا نیا ریسنگ کلپ جاری

لاس اینجلس ( مانیٹرنگ ڈیسک) ہولی وڈ کی بلاک بسٹر ایکشن فلم سیریز فاسٹ اینڈ فیوریئس ایک بار پھر فلم بینوں کا دل جیتنے کیلئے تیار ہے ،اسی سلسلے میں فاسٹ فیوریئس فرنچائز کی آٹھویں کڑی ’فاسٹ اینڈ فیوریئس8‘ کا نیا ریسنگ کلپ جاری کر دیا گیا ہے ۔ ہدایتکارایف گیری کی اس کرائم تھرلر فلم کی اسٹار کاسٹ میں وِن ڈیزل، چارلیزتھرون،مشعل روڈریگوئز، ڈیوین جانسن ، جیسن اسٹیتھم، لیو ڈیکرس اورلوکس بلیک شامل ہیں۔گزشتہ حصوں کی طرح اس فلم میں بھی وِن ڈیزل اپنے سابقہ کردارگو ڈومینک ٹوریٹو کے روپ میں جلوۂ گر ہو نگے جبکہ فلم کی کاسٹ میں دیگر فنکار بھی اہم کرداروں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئیں گے اور کچھ نئے کرداروں کو بھی فلم کا حصہ بنایا گیاہے۔ انتہائی تیز رفتار کاروں اور بدلے کی آگ میں جلتے خطروں کے کھلاڑیوں کے بے مثال ایکشن کا تڑکا لِئے اس فلم کو نیک ایچ موریٹیزاوروِن ڈیزل نے مشترکہ طور پر پروڈیوس کیا ہے جو یونیورسل پکچرز کے تحت 14اپریل کو سینما گھروں میں تہلکہ برپا کرنے آرہی ہے۔
تازہ ترین