• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی (رپورٹ: جاوید رشید) بھارتی فلم انڈسٹری بالی وڈ کے نامور اداکار دھرمیندر کی فیملی فلم اشارے کی کہانی اداکار ہ ہیما مالنی نے لکھ لی ہے کہا جا رہا ہے کہ مارچ 2017 کے آخر میں فلم اشارے کی ممبئی نگر میں شوٹنگ کا عمل شروع ہو جائے گا فلم میں دھرمیندر فیملی کے علاوہ اکشے کمار، کترینہ کیف، کاجول کوبھی کاسٹ کیا جارہا ہے۔ اطلاع ہے کہ ادکار دھرمیندر فلم اشارے میں بگ باس کا رول ادا کریں گے ان کے بیٹے ان کے کارندوں کے طور سے فلم میں کام کریں گے۔ فلم کے لئے گانے پہلی مرتبہ ہیما مالنی خود لکھ رہی ہیں گانے والوں کے ناموں کا اعلان خود دھرمیندر فیملی ممبئی فلم نگر کے گورے گائوں کے ایک شو میں کریں گے ساتھ ہی اپنی ٹیم کا بھی اعلان کریں گے۔
تازہ ترین