• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’رنگون‘‘ کنگنااور شاہد کپور کی ایکساتھ پہلی اور شاید آخری فلم

ممبئی (ایجنسیاں)شاہد کپور بھی آج کل خاصے مصروف ہیں۔ کبھی وہ ورکنگ مدرز کے بارے میں اپنی بیگم میرا کے بیان پر صفائی دینے بیٹھ جاتے ہیں تو کبھی اپنی سابق گرل فرینڈ کرینہ کپور خان کے ساتھ ماضی پر سوالوں کے جواب دینے پڑ جاتے ہیں اور کبھی کنگنا کے ساتھ اپنی ان بن کے بارے میں الجھ جاتے ہیں۔ایک میگزین کے ساتھ بات چیت کے دوران شاہد کا کہنا تھا کہ 15 سال کے ان کے فلمی کریئر میں اب تک انھیں اپنے کسی کو اسٹار کے ساتھ کام کرنے میں اتنی دقت نہیں ہوئی جتنی کنگنا کے ساتھ ہوئی۔شاہد نے امید ظاہر کی کہ کنگنا اپنے ساتھیوں کے ساتھ دوستانہ طریقے سے کام کرنا شروع کر دیں گی۔ ’’رنگون‘‘ فلم کنگنا رناوت اور شاہد کپور کی ایک ساتھ پہلی اور شاید آخری فلم ہو گی۔ فلم تو ناکام رہی لیکن کنگنا اور شاہد کے درمیان مبینہ تلخیوں کی وجہ سے سرخیوں میں ضرور رہی۔شاہد کپور اب فلم ’’پدما وتی‘‘ کے ساتھ بڑے پردے پر آئیں گے جبکہ کنگنا کی آنے والی فلم ’’سِمرن‘‘ ہو گی۔
تازہ ترین