• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرحان اختر ملک کی مہنگی ترین ویب سیریز ’’پاور پلے‘‘ بنائینگے

ممبئی (ایجنسیاں) بولی وڈ اداکار اور ڈائریکٹر فرحان اختر ملک کی مہنگی ترین ویب سیریز بنائیں گے۔ذرائع کے مطابق فرحان اختر نے کثیر سرمائے سے ایک ویب سیریز ’’پاور پلے‘‘بنانے کا اعلان کیا ہے جو کہ ایمازون پر چلائی جائے گی جو انڈین مارکیٹ میں اپنا مقام بنانے کے لئے کام کر رہے ہیں۔انھوں نے بتایا کہ اس سیریزکی ایک قسط پر 85 لاکھ بھارتی روپے خرچہ آئے گا۔ذرائع کے مطابق فرحان اس سیریز کی ایک قسط کی شوٹنگ مکمل کر چکے ہیں لیکن انھوں نے ڈرامے کی کاسٹ اور باقی تفصیلات فی الحال صیغہ راز میں رکھی ہوئی ہیں،ان کو اس سیریز سے بڑی توقعات وابستہ ہیں ان کا خیال ہیں کہ وہ ٹرینڈ سیٹر بن سکتے ہیں۔
تازہ ترین