• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خالد مسعود کے بارے میں معلومات رکھنے والے تعاون کریں، پولیس

لندن(نیوز ڈیسک)سینٹر نیشنل کو آرڈی نیٹر فار یو کے کائونٹر ٹیررازم پولیسنگ ڈپٹی اسسٹنٹ کمشنر نیل باسو نے عوام سے پھر اپیل کی ہے کہ اگر کسی نے ویسٹ منسٹر پر حملہ کرنے والے خالد مسعود سے واقعے سے مہینوں، ہفتوں یا دنوں قبل بات کی ہے تو وہ پولیس کے ساتھ معاونت کے لئے رضا کارانہطور پر اور آگے آئیں تاکہ تحقیقات میں مدد مل سکے۔ اس بارے میں افواہیں گردش کررہی ہیں کہ حملے سے قبل کوئی مسعود سے رابطے میں تھا، فی الوقت خالد مسعود کی اس دن کی کمیونی کیشن انکوائری میں مرکزی لائن ہے، اگر آپ یہ سمجھتے ہیں کہ اگر آپ کے پاس ایسی کوئی معلومات ہیں جو تحقیقات کے لئے اہمیت کی حامل ہوسکتی ہیں تو آپ پولیس سے رابطہ کریں تاکہ ان معلومات کی وجہ سے حملے کے وقت اس کی ذہنی کیفیت کا اندازہ لگایا جاسکے اور اس نے جو طریقہ کار اختیار کیا اس کے بارے میں پتہ لگایا جاسکے۔ اس مرحلے پر میرے پاس ایسے کوئی شواہد نہیں ہیں کہ اس نے کسی سے بات کی ہو، ایسے شواہد بھی نہیں ہیں کہ وہ جیل میں 2003میں قید کے دوران ریڈیکلائزڈ ہوا جیسا کہ خیال کیاجاتا ہے مگر یہ سب افواہیں ہیں، اس کے آئی ایس اور القاعدہ سے تعلق کے بارے میں بھی کوئی شواہد نہیں ملے ہیں۔ تاہم جہاد میں اس کی دلچسپی واضح تھی، 2005 میں اس نے اپنا نام تبدیل کرکے خالد مسعود رکھا تھا۔ اس کا آخری کرمنل آفنس2003میں تھا، فی الوقت وہ ڈومیسٹک یا انٹرنیشنل تناظر میں کوئی خطرہ نہیں گردانا جارہا تھا۔
تازہ ترین