• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دہشت گردی آپریشن میں آلم راک روڈ سے گرفتار شخص چارج

برمنگھم (ابرار مغل) دہشت گردی آپریشن کے دوران آلم راک روڈ سے گرفتار شخص کو گن رکھنے کے الزم میں چارج کرلیا گیا ہے۔ وارڈ اینڈ کی مورلی روڈ سے تعلق رکھنے والے31سالہ محمد عرفان کو آلم راک مین روڈ پر جمعرات کی شام پولیس نے گرفتار کیا تھا۔ ملزم کے پاس بی بی گن کو برآمد کرکے پولیس نے اس کو اپنی تحویل میں لے لیا تھا۔ گرفتاری کے وقت خدشہ ظاہر کیا جارہا تھا کہ گن بردار ملزم کا تعلق دہشت گرد گروہ سے بھی ہوسکتا ہے۔ کیونکہ اس کی عین اس وقت ہوئی جب برمنگھم بھر میں لندن دہشت گردی کے خلاف آپریشن جاری تھا۔ اس آپریشن کے دوران مختلف علاقوں سے لندن دہشت گردی کے شبہ میں گرفتاریاں بھی عمل میں آئیں۔ جمعرات کی شام پولیس کو آلم راک میں مشتبہ شخص کی موجودگی پر طلب کیا گیا۔ پولیس نے اس کے قبضے سے بی بی گن برآمد کی تھی۔ ہفتے کے روز31سالہ محمد عرفان کو گن رکھنے اور تشد ابھارنے کے جرم میں باقاعدہ چارج کرتے ہوئے برمنگھم مجسٹریٹ کورٹ میں پیش کردیا ہے۔ تاہم یہ بات واضح ہوگی کہ اس ملزم کا تعلق کسی بھی دہشت گرد گروہ سے نہیں ہے۔
تازہ ترین