• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان، بحرین بزنس کانفرنس30مارچ کو اسلام آباد میں ہوگی، جاوید ملک

لندن (نیوز ڈیسک) پاکستان، بحرین بزنس کانفرنس30 مارچ2017ء کو اسلام آباد میں ہو رہی ہے۔ اعلیٰ سطح کی اس کانفرنس کے انعقاد کے لیے پاکستانی سفارتخانہ بحرین اور وفاقی وزارت تجارت نے مثبت اشتراک کیا ہے۔ بحرین کے وزیر تجارت، صنعت اور سیاحت زید آر الزیانی خصوصی طور پر انجینئر خرم دستگیر خان کے ہمراہ کانفرنس کی مشترکہ طور پر قیادت کے لیے تشریف لا رہے ہیں۔ ایونٹ کے انعقاد سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے سلطنت بحرین میں پاکستانی سفیر جاوید ملک نے کہا کہ میری پُرخلوص کوشش ہے کہ بحرین سے پاکستان کے تجارتی تعلقات کو توسیع دینے پر توجہ مرکوز کی جائے اور بحرین کی کاروباری شخصیات کی پاکستان کی ابھرتی ہوئی معیشت میں تجارت اور سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کی جائے۔ ستمبر2016ء میں بزنس مواقعوں کی تلاش کے لیے پہلی پاکستان، بحرین کانفرنس کے کامیاب انعقاد کے بعد یہ اتفاق کیا گیا تھا کہ پاکستان میں کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا۔ بحرین کو معروف تاجر رہنما جو کانفرنس میں شرکت کررہے ہیں۔ ان میں چیئرمین بحرین چیمبر آف کامرس خالد المعید اور معروف بزنس رہنما خالد الزینی، شیخ محمد بن اسحق، احمد بن ہندی، احمد السلام، ٹی فوزی کانو، محمد عبدالجبار الکوہیجی، اصغر علی، محمد ساجد، اظہار الحق، محمد عثمان، حماد جنید اور بحرین کی دیگر بہت سی ممتاز شخصیات شامل ہیں۔ سفیر جاوید ملک نے انجینئر خرم دستگیر کی زیر قیادت وزارت تجارت کی بھرپور سپورٹ کو سراہا۔
تازہ ترین