• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کی ترقی کیلئے خواتین کا کردار ڈھکا چھپا نہیں،لیگی خواتین رہنما

مانچسٹر(علامہ عظیم جی)قیام پاکستان کی جدوجہد اور خوشحال پاکستان بنانے میں خواتین کا اہم رول ہے، مسلم لیگ ن کی حکومت نے پاکستان کے دیرینہ مسائل پر توجہ دے کر دۃشت گردی کوجڑوں سے اکھاڑنے لئے بھر پور اقدام کیا اور ملکی ترقی کے لئے سی پیک اور دیگر اہم ترین منصوبے بنائے۔ ان خیالات کااظہار مسلم لیگ ن نارتھ ویسٹ خواتین ونگ کی طرف سے یوم پاکستان کی تقریب کے موقع پر کیا گیا۔ تقریب کا انعقاد ویلی رینج ایجوکیشن سینٹر میں کیا گیا۔ اس موقع پر چیف کوآرڈینیٹر مسلم لیگ ن خواتین ونگ نورین اسلم نے کہا کہ پاکستان کے قیام کی طویل جدوجہد میں خواتین نے اہم رول ادا کیا اور اس ملک کی ترقی و فلاح کے لئے بھی خواتین کا کردارکسی سے ڈھکا چھپا نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ قائد مسلم لیگ ن میاں نوازشریف نے پاکستان کو ترقی یافتہ خوشحال بنانے کے لئے انتھک محنت کی ہے، سی پیک کے ذریعے پاکستان کو پوری دنیا کی توجہ کا مرکز بنایا ہے۔ نارتھ ویسٹ اور لنکا شائر کی خواتین کی حب الوطنی کے جذبے اور شرکت کو سراہتے ہوئے کہ ہمیں مل کر اپنے وطن کے لئے کام کرنا ہے۔ مسلم لیگ خواتین ونگ نارتھ ویسٹ کی صدر شہیدا بٹ نے کہا کہ مسلم لیگ ن کو برطانیہ میں زبیر گل صدر برطانیہ کوآرڈینیٹر وزیراعظم پاکستان نے مخلصانہ محنت کے ساتھ فعال جماعت بنایا ہے اور خواتین کی بھی حوصلہ افزائی کی ہے، خواتین ونگ مسلم لیگ اپنے ہم وطنوں کی مسائل کے حل کے لئے کوششیں جاری رکھے گی۔ مسلم لیگ ن لنکا شائرکی شمائلہ جبیں نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی کا خاتمہ کردیا گیا ہے اور امن بحال ہوچکا ہے اب وقت ہے کہ آپ اپنے بچوں بچیوں کو پاکستان لے جا کر انہیں اپنے آبائی روٹس سے روشناس کرائیں۔ سینئر نائب صدر نارتھ ویسٹ ثمینہ بٹ نے کہا کہ اتحاد اور خلوص کے ساتھ اپنے وطن کی ترقی میں اپنا حصہ ڈالنا چاہئے تاکہ ہمارا وطن خوشحال ہوسکے۔ سینئر نائب صدر لنکا شائر فرحت ناز نے کہا کہ پاکستان کی خوشحالی سے اوورسیز لوگوں کو حقیقی خوشی ملے گی۔ مسلم لیگ ن خواتین یوتھ کی صدر عافیہ علی نے کہا کہ پاکستان کی خوشحالی میں برطانیہ یورپ میں رہنے والی نوجوان نسل کو اہم کردار ادا کرنا چاہئے اور اپنے وطن کے خلاف ہر پروپیگنڈا کا سوشل میڈیا پر جواب دینا چاہئے، تقریب کے موقع پر صائبحہ گل نے تمام شرکا خواتین کی شکریہ ادا کیا، اس موقع پر تعطیم احمد، عابدہ پروین ،عذرا قاضی، مریم ملک ، نگہت صائمہ، فوزیہ ، عائشہ سام نے بھی یوم پاکستان کو تجدید عہد کا دن قرار دیا۔ تقریب میں بڑی تعداد میں خواتین نے شرکت کی۔
تازہ ترین