• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں مسلم لیگ ن کی حکومت کہیں نظر نہیں آتی، خواجہ کلیم الرحمٰن

مانچسٹر (نمائندہ جنگ) پیپلز پارٹی برطانیہ کے مرکزی رہنما سابق مشیر آزاد کشمیر خواجہ کلیم الرحمن نے کہا ہے کہ پاکستان میں مسلم لیگ (ن) حکومت کہیں نظر نہیں آتی۔ لوگوں کے حالات زندگی بہت دگرگوں ہیں۔ امن و امان کی حالت بھی بہت خراب ہے اور پولیس راج نظر آتا ہے۔ ان ہوں نے کہا کہ عوام اب پیپلز پارٹی کی طرف راغب ہوچکے ہیں۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے پاکستان کے دورے سے واپسی پر ’’جنگ‘‘ اور دیگر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے دورہ پاکستان میں پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت سے ملاقات کی ہے اور وہ پیپلز پارٹی کو برطانیہ میں نئے عزم اور ولولے کے ساتھ متحرک اور فعال کرنے کے لیے برطانیہ بھر کا دورہ کریں گے اور تمام پر اپنے پارٹی وفاداروں اور نئے آنے والوں کو منظم کریں گے اور پارٹی ہائی کمان کی مرضی اور تعاون کے ساتھ پارٹی کو پاکستان کی خوشحالی اور فلاح کے لیے سب مل کر کام کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے تمام کارکن اور رہنما قابل احترام ہیں، انہیں پاکستان میں جمہوریت کی بقا جس کے لیے بی بی شہید نے جان کا نذرانہ پیش کیا کو بچانے اور پیپلز پارٹی کو برسراقتدار لانے کے لیے کام کرنا چاہیے۔ انہوں نے پاکستانی افواج کے حالیہ ردالفساد کو سراہا اور کہا کہ بہت جلد ملک سے دہشت گردوں کا خاتمہ کردیا جائے گا۔
تازہ ترین