• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرمنی میں پاکستان ڈے کی مختلف شہروں میں پرمسرت تقاریب

فرینکفرٹ (سید اقبال حیدر)جرمنی کے مختلف شہروں میں23مارچ کے حوالے سے تقاریب کا سلسلہ جاری ہے، فرینکفرٹ میں پاکستان قونصلیٹ میں پرچم کشائی کی تقریب کونسل جنرل ندیم احمد کا ہاتھوں ہوئی،اس موقع پر انھوں نے صدر اور وزیر پاکستان کے پیغامات پڑھ کر سنائے،ہیڈ آف چانسلری عاشر شہزاد نے تقریب میں شریک پاکستانی کمیونٹی کے لئے ظہرانے کا اہتمام کیا،ورکنگ ڈے ہونے کے باوجود تقریب میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی،برلن میں پاکستان ایمبیسی نے بھی سفیر پاکستان جوہر سلیم نے سبز ہلالی پرچم کو قومی ترانے کی دھنوں پر فضا میں بلند کیا،تقریب میں شریک پاکستانیوں نے تالیوں کی گونج سے اپنے جذبے کا اظہار کیا،جرمنی کے شہر وائٹر سٹٹ میں ’’ہم ہیں پاکستان ‘‘ تنظیم نے ایک محفل سجائی جس میں قرارداد پاکستان اور پاکستان کے قیام کے لئے قربانی دینے والی شخصیات کو خراج عقیدت پیش کیا گیا،محفل کا دوسرا حصہ محفل مشاعرہ تھا جس میں شعرا نے وطن عزیز کو منظوم خراج عقیدت پیش کیا،محفل کے میزبان محمود سعید نے شرکاء کا شکریہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ وطن عزیز کی یاد کو ایسی تقاریب سے دلوں میں زندہ رکھنے کا عزم کئے ہوئے ہیں،اسی سلسلے کی چوتھی تقریب کا اہتمام جرمنی کی انتہائی محرک سماجی شخصیت راجہ انجم چوہان اور ان کے ساتھی شجاعت زیدی نے کیا جس میں منہاج القرآن جرمنی کے ڈائریکٹر قاری مدثر اقبال ،چوہدری فاروق محمد اقبال خان ،تنظیم کے صدر لالہ عمر حیات اپنے ساتھیوں سمیت شریک ہوئے تقریب کے میزبان راجہ انجم نے اس موقع پر قائد اعظم محمد علی جناح، لیاقت علی خان اور ان کے رفقاء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی دعا ہے کہ پروردگا ر عالم پاکستان کو چور سیاست دانوں سے نجات دلا کر مخلص قیادت عنایت فرمائیں گے،تقریب کے اختتام پر تالیوں کی گونج میں کیک کاٹا گیا۔
تازہ ترین