• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لارڈ احمد نے ضمنی الیکشن میں افضل خان ایم ای پی کی حمایت کردی

مانچسٹر (نمائندہ جنگ) لارڈ نذیر احمد نے گورٹن مانچسٹر کے پارلیمنٹری ضمنی انتخاب میں افضل خان ایم ای پی کی کھل کر حمایت کا اعلان کردیا۔ انہوں نے کہا کہ افضل خان نے مانچسٹر میں محنت کی ہے اور عوام کی خدمت کی ہے۔ اس نشست پر انہیں کامیاب ہونا چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ’’جنگ‘‘ سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ دو روز قبل ان کی مانچسٹر میں ایک تقریب وہ بطور مہمان شریک تھے وہاں پر رسپکٹ پارٹی کے جارج گیلوے بھی موجود تھے۔ چونکہ جارج گیلوے سے فلسطین کشمیر کے مسئلے پر روابط اور دوستی کا رشتہ تھا۔ اس لیے میں نے (لارڈ نذیر احمد) خود ان کو واضح کردیا کہ گورٹن مانچسٹر میں وہ لوگوں کی سالہا سال سے خدمت کرنے والے لیبر پارٹی کے پارلیمنٹری امیدوار افضل کی انتخابی مہم میں بھرپور حصہ لیں گے۔ لارڈ نذیر احمد نے مزید کہا کہ وہ ذاتی طور پر افضل خان کی بھرپور حمایت کرتے ہیں اور ان کی کئی سالوں سے نارتھ ویسٹ اور مانچسٹر کے لوگوں کی دن رات خدمت سے آگاہ ہیں۔ اس لیے انہیں کامیاب کرانے کے لیے وہاں کے عوام کو انہیں ووٹ دے کر شاندار کامیابی دلانے کی اپیل کریں گے۔
تازہ ترین