• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

PCFA کےوفدکی پاکستان ایمبیسی ویانا میں ہیڈ آف چانسری سے ملاقات

ویانا(اکرم باجوہ)پاکستانی کمیونٹی فورم آسٹریا کے صدر ندیم خان اور باقی عہدیداران نے ہیڈ آف چانسری التمش وزیر خان اور کونسلر کمیونٹی افیئرز محمدسہیل افضل سے پاکستان ایمبیسی ویانا میںملاقات کی ۔صدر ندیم خان نے پاکستانی کمیونٹی فورم آسٹریا کی گذشتہ ماہ کی کا رکردگی پر روشنی ڈالی اور پاکستانی کمیونٹی فورم آسٹریا کو درپیش چیلنجز اور ان کے سلسلے میں کیے گے اقدامات کی تفصیل بتائی۔التمش وزیر خان نے کہا کہ PCFA کوئی تنظیم نہیں بلکہ ایک فورم ہے جو آسٹریا کی تمام تنظیموں کا نمائندہ پلیٹ فارم ہے۔پاکستان ایمبیسی PCFA کو کمیونٹی اور ایمبیسی کے درمیان ایک رابطہ سمجھتی ہے اور خواہش کرتی ہے کہ باقی تمام تنظیمیں PCFAکے جھنڈئے تلے جمع ہوکر پاکستان اور پاکستانی کمیونٹی کے لیے کام کریں ۔ البتہ کوئی گروپ یا تنظیم PCFA سے علیحدہ رہ کر بھی مثبت کردار ادا کرنا چاہتی ہے تو ہم اُس کو بھی خوش آمدید کہتے ہیں۔محمدسہیل افضل نے پاکستانی کمیونٹی فورم آسٹریا کے عہدیداران کو مستقبل میں اسی طرح پاکستان اور پاکستانی کمیونٹی کیلئے پروگرامز کرنے اور ویلفیئر ز کا کام کرنے کی تلقین کی ۔محمدسہیل افضل نے کہا کہ مثبت کو شش کریں کہ تمام لوگ پاکستانی کمیونٹی فورم آسٹریا کے پلیٹ فارم کا فائدہ اُٹھائیں اور لگن سے کام جاری رکھیں ۔
تازہ ترین