• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرۂ ارض کو عنقریب بڑے آبی بحران کا سامنا ہوسکتا ہے، ماہرین

لندن( نیوز ڈیسک) گزشتہ روز دنیا بھر میں پانی کا عالمی دن منایا گیا۔ اس موقع پر بین الاقوامی فلاحی ادارے واٹر ایڈ نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ دنیا میں کروڑوں افراد کی پینے کے صاف پانی تک رسائی نہیں ہے۔ بنیادی ضرورت سے محروم انسانوں کی بڑی تعداد دیہی علاقوں میں رہ رہی ہے۔ اسی عالمی دن کی مناسبت سے تنظیم ورلڈ اینڈ فنڈ فار نیچر کے ماہرین نے خبر دار کیا ہےکہ موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے 2030 تک پانی کا ایک عالمگیر بحران پیدا ہوسکتا ہے دوسری جانب واٹر ایڈ کے اعداد وشمار کے مطابق بھارت میں 6 کروڑ 30لاکھ دیہاتیوں کو پینے اور روز مرہ کے استعمال کے لئے صاف پانی میسر نہیں ہے۔ اس کی بڑی وجہ ناقص منصوبہ بندی انفرااسٹرکچر کی عدم دستیابی اور دشوار گزار علاقوں میں آبادی ہے جبکہ چین دنیا کا دوسرا بڑا ملک ہے جہاں 4 کروڑ 40 لاکھ لوگوں کو صاف پانی دستیاب نہیں تیسرے نمبر پر افریقی ملک ایتھوپیا اور نائیجریا ہے۔
تازہ ترین