ٹنڈو باگو ( نامہ نگار ) ٹنڈو باگو تحصیل میں لنک سیم نالہ 16 ایل کی گزشتہ 22 سالوں سے صفائی اور مرمت نہ ہو نے کے باعث آبکلانی اور بارشوں کے موسم میں دونوں سیم نالے اوور فلو کرجانے سے گردو نواح کے درجنوں دیہات اور ہزاروں ایکڑ رقبے پر زرعی اراضی ڈوب جاتی ہے جس سے علاقے میں بڑی معاشی تباہی ہوتی ہے اس سلسلے میں ملنے والی معلومات گزشتہ 22 سالوں سے مذکورہ سیم نالوں کی کھدائی اور صفائی نہ ہو نے سے سیم نالوں کچرا جمع ہو گیا جس سیم نالے اوور فلور ہو چکے ہیں جبکہ سیم نالوں پر کراس واٹر کورس کے سیفن گرنے سے اور پلیں زبوں ہونے سے سیم نالوں میں پانی کا گذر مشکل ہورہا ہے جس ہر سال آبکلانی اور بارشوں کی موسم میں سیم نالے اوور فلو ہو جاتے ہیں جس کردونواح کی آبادی اور ہزاروں ایکڑ رقبے پر زرعی فصلیں ڈوب جاتی ہیں پھلیلی کینال سے نکلنے والی نہریں مانک واہ ، اکرم واہ اور شادی لارج کے پانی کی نکاسی بھی ان سیم نالوں میں کی جاتی ہے جبکہ سیم نالے کے کئی مقامات پر بااثر زمیندارون نے غیر قانونی رکاوٹیں کھڑی کردی ہیں جس کے باعث برانچ سیم نالوں کی نکاسی ایل بی اوڈی اور اسپا ئینل ڈرین میں نہیں ہوتی ہے محکمہ آبپاشی کے افسران اور دیگر عملہ سارا سال غائب رہتا ہے مقامی آبادگاروں نصراللہ جروار ، رفاقت جروار ،حاجی علی احمد نظامانی ، ساون ریباری، اکبر خواجہ ،یوسف منگوانو ،میر مغحمد کلوئی اور دیگر نے بتایا کہ سیم نالوں صفائی و کھدائی اور ریماڈلنگ کے لئے منتخب نمائندوں اور متعلقہ محکمے کے افسران کی متعدد بار توجہ دلائی ہے تاہم آج تک اس اہم مسئلے کے حل کے لئے کوئی اقدام نہیں کیا گیا ہے ۔