• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیسٹیول کا مقصد عمرکوٹ کی اہمیت کو دنیا میں اجاگر کرنا تھا،سردار علی شاہ

عمرکوٹ( نامہ نگار ) تھر اور پارکر فیسٹیول کے آخری دن کی اختتامی تقریب نے نئی تاریخ رقم کر دی۔ تقریب میں مہمان خصوصی پیپلزپارٹی کے ایم این اے نواب محمد یوسف تالپور، صوبائی وزیر ثقافت و سیاحت سید سردار علی شاہ، صوبائی مشیر نواب تیمور تالپور، ضلع چیئرمین عمرکوٹ ڈاکٹر سید نور علی شاہ، ضلع چیئرمین تھرپارکر ڈاکٹر غلام حیدر سمیجو، وائس چیئرمین ضلع عمرکوٹ حاجی بقا پلی، ڈپٹی کمشنر ندیم الرحمان میمن، ایس ایس پی عثمان اعجاز باجوہ میونسپل کمیٹی عمرکوٹ چیئرمین حاجی خالد سراج سومرو، ڈی جی کلچرل خالد چاچڑ اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر سیاحت و  ثقافت  سید سردار علی شاہ نے کہا کہ اس فیسٹیول کا مقصد عمرکوٹ کی اہمیت کو دنیا میں اجاگر کرنا تھا۔ عمرکوٹ سندھ کا قدیمی اثاثہ ہے اور ثقافتی ورثہ سے مالا مال ہے۔ عمرکوٹ قلعہ بھی انہی میں سے ایک ہے۔ انہوں نے کہا کہ فیسٹیول میں نادر تاریخی اور ثقافتی ورثوں کی نمائش بھی کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ اس فیسٹیول کو کامیاب بنانے کیلئے کمیٹی کے ممبران نے دن رات محنت کر کے انتظامات کئے اور فیسٹیول کو کامیاب بنایا۔ جو قابل ستائش ہے۔ انہوں نے کہا کہ تاریخ میں ایسے افراد یاد رکھے جاتے ہیں جو اپنی زمین کا قرض اتارتے ہیں۔ عمرکوٹ  شہر میں تاریخ کے کئی باب رقم  ہیں۔ ثقافتی رنگون سے رنگا اور جگمگاتی روشنیوں سے بھرپور یہ فیسٹیول عمرکوٹ کی سول سوسائٹی، ادیبوں، شاعروں، سگھڑوں، دانشوروں اور مشاعرہ کرنے والے کے تعاون سے کامیاب ہوا جس کا محکمہ ثقافت شکر گزار ہے۔
تازہ ترین