• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حید ر آباد میں لوگوں کو بارہ بارہ گھنٹے بجلی میسر نہیں،ناصر بلوچ

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) پاکستان مسلم لیگ (ق) حیدرآباد ڈویژن کے صدر ناصر علی بلوچ نے کہا ہے کہ حیدرآباد میں ابھی گرمی کا موسم شروع بھی نہیں ہوا  مگر حیدرآباد میں بارہ بارہ گھنٹے بجلی لوگوں کو میسر نہیں ہے جبکہ حکومت روز ٹیلی وژن اور اخبارات میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خاتمے اور بجلی کی پیداوار بڑھانے کے بے بنیاد دعوے کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نہ صرف بجلی نایاب ہوگئی ہے بلکہ اب گوشت، سبزیاں اور فروٹ بھی عوام کی دسترس سے بہت دور ہوچکا ہے اور ملک کے عوام جسم اور جان کا رشتہ بھی بمشکل قائم کئے ہوئے ہیں۔ انہوں نے حکومت کے اہلکاروں اور حکمرانوں سے مطالبہ کیا کہ وہ لوٹ مار چھوڑ کر فوری عوامی مسائل پر توجہ دیں اور  بازاروں میں جاکر خود مہنگائی کا اندازہ لگائیں۔
تازہ ترین