• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعظم کا دورہ حیدر آباد خوش آئند ہے،عمران سہروردی

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ)  سنی تحریک کے ضلعی کنوینر محمد عمران سہروردی و اراکین ضلعی کمیٹی عبدالشکور بھٹی، محمد عابد قادری، محمد شفیق میو، سید ساجد علی کاظمی و دیگر نے اپنے بیان میں وزیر اعظم نواز شریف کے دورہ حیدرآباد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم کے دورہ حیدرآباد کے دوران انتظامیہ کی نااہلی کے سبب حیدرآباد کے ہزاروں شہریوں کو اذیت سے دوچار ہونا پڑا اور شہری  کئی گھنٹے ٹریفک جام میں پھنسے رہے۔ انہوں نے  کہا کہ حیدرآباد بھی پاکستان کا شہر ہے لیکن میاں نواز شریف کو اپنے چار سالہ دور اقتدار میں حیدرآباد کے شہری یاد نہیں آئے جو کہ سندھ حکومت کی بیڈ گورننس کے سبب ہزاروں مسائل میں گھرے رہے۔ انہوں نے کہا کہ جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر، پینے کے پانی کی عدم فراہمی اور صحت کی بنیادی سہولتوں سے شہریوں کو محروم رکھا گیا لیکن سندھ حکومت کی اس کارکردگی پر وفاقی حکومت نے اپنی آنکھیں بند رکھیں اور جب الیکشن قریب آرہے ہیں تو میاں نواز شریف ایک ماہ میں سندھ کے تین تین دورے کرتے ہیں اور یونیورسٹی سمیت ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کرکے شہریوں کے دل جیتنے کی کوشش کررہے ہیں لیکن اب حیدرآباد کے عوام کسی بھی ایسے اعلان پر کان نہیں دھریں گے جن اعلانات پر عملدرآمد نہ ہو۔
تازہ ترین