• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میٹر ریڈرز نے لوگوں کا جینا دوبھر کر دیا ہے،حبیب قریشی

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) شاہ لطیف سوشل ویلفیئر سوسائٹی لطیف آباد کے آفس میں ایک اجلاس ہوا جس کی صدارت شاہ لطیف کے صدر حبیب احمد قریشی نے کی۔ اجلاس میں حیسکو کے میٹر سپروائزر اور عملے کے خلاف شدید غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ میٹر ریڈرز نے ناجائز ڈیڈکشن لگا کر لوگوں کا جینا دوبھر کر رکھا ہے جبکہ جو لوگ بجلی کی چوری کی نشاندہی کرتے ہیں انہی کے خلاف انتقامی کارروائی کی جاتی ہے جب ان کے خلاف کمپلین کی جاتی ہے تو چیف حیسکو، ایکسیئن، اے سی وغیرہ بے بس نظر آتے ہیں۔ اجلاس میں عبدالمجید آفریدی، سلیم بلوچ، پروفیسر ارشد علی شاہین و دیگر نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر نوٹس لیں اور ان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔
تازہ ترین