حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) ایچ ڈی اے مزدور یونین کا ایک اجلاس صدر ساجد تقی کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں چیئرمین ذوالفقار علی چانڈیو، قربان علی شیخ، کاشف فاروقی و دیگر بھی شامل تھے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جنرل سیکریٹری انصاف علی لاشاری نے کہا حکومت سندھ کی جانب سے ادارہ کے ایک افسر مسعود احمد جمانی کی بطور قائم مقام ڈائریکٹر جنرل تعیناتی، ایچ ڈی اے مزدور یونین اور ایچ ڈی اے ملازمین کی فتح ہے۔