• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صد سالہ کانفرنس میں دنیا بھر سے علمائےکرام شرکت کرینگے،مفتی رضوان

ڈگری ( نامہ نگار ) جمعیت علمائے اسلام ضلع میرپورخاص کے ڈپٹی سیکرٹیری مفتی رضوان الحق جالندھری نے کہا ہے کہ صد سالہ کانفرنس میں دنیا بھر سے علمائےکرام شرکت کر ینگے ہیں۔ ڈگری اورضلع میرپورخاص سے بھی اس کانفرنس میں بڑی تعداد میں فرزندان توحید شرکت کرینگے۔انہوں نے کہا کہ جلسے کے انتظامات دنیا میں نظم و ضبط کی تاریخ رقم کریں گے اور اسلامی احیاء کے ادوار کی یاد تازہ کردیں گے۔ مفتی رضوان الحق جالندھری نے کہا کہ اسلام پر امن مذہب ہے جمعیت علمائے اسلام نے دنیا بھر میں دین  اسلام کی خدمت کی ہے۔ لاکھوں علما، حفاظ اور مبلغین مشرق تا مغرب اللہ کے دین کا پیغام پھیلا رہے ہیں  اور بلا تفریق دکھی انسانیت کی خدمت انجام دے رہے ہیں۔ ختم نبوت سے لیکر ناموس رسالتؐ ہر محاذ پر جمعیت علمائے اسلام کے سپاہی صف اول میں کھڑے ہیں۔ واضح رہے کہ جمعیت علمائے اسلام کی صد سالہ کانفرنس میں شرکت کے لیے ڈگری اور نواحی علاقوں میں کارکنان کی بڑی تعداد تیاری کررہی ہے۔
تازہ ترین