• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیرپور: میونسپل ورکرز یونین کے اجلاس میں متعدد قراردادیں منظور

خیرپور(بیورورپورٹ) میونسپل ورکرز یونین کا ہنگامی اجلاس یونین کے صدر محمد رضا شیخ کی صدارت میں ہوا جس میں میونسپل کمیٹی مقروض ہونے کے باوجود میونسپل میں وائٹ کالرز اور بااثر افرا د کی سفارش پر نئی بھرتیاں کرنے پر تشویش کا اظہار کیا گیا اجلاس میں متعدد قراردادیں منظور کی گئی جن میں ملازمین کے ڈفرنس بلز ، ملازمین کو ریٹائرمنٹ دینے اور دیگر قرار دادیں شامل ہیں۔ یونین کے صدر محمد رضا شیخ نے اپنے خطاب میں کہاکہ میونسپل کمیٹی خیرپو رمیں کوئی اسامی خالی نہیں جبکہ میونسپل کمیٹی کروڑوں روپے کی مقروض ہے اس کے باوجود بغیر اشتہار کے وائٹ کالرز اور بااثر افراد کی سفارشات پر غیر قانونی بھرتیاں کی جا رہی  ہیں۔ انہوں نے کہاکہ وائٹ کالرز اور سفارشی افراد کی بھرتیاں بند کی جائیں۔ میونسپل کمیٹی کے فضول خرچ بند کر کے قرضہ اتارا جائے اور میونسپل  ملازمین کے مسائل کے حل کی طرف توجہ دی جائے۔ انہوں نے دھمکی دی کہ ملازمین کے مسائل حل کرنے کی طرف توجہ نہ دی گئی تو ملازم احتجاج کریں گے۔ اجلاس سے ثاقب میسح ،ہادی بخش شیخ ،فضل حسین شیخ ،ارشاد پھلپوٹو،اسماعیل پھلپوٹو ،نور محمد سمنگ اور دیگر نے خطاب کیا۔
تازہ ترین