• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مورو: عوامی تحریک رسول بخش پلیجو گروپ کا احتجاجی مظاہرہ

مورو(نامہ نگار ) عوامی تحریک رسول بخش پلیجو گروپ کی جانب سے غلام فرید کلہوڑو کی قیادت میں پارٹی رہنماؤں،کارکنوں اور معصوم بچوں سمیت مردم شماری سے متعلق شعور اجاگرنے کیلئے ریلی اور سندھ میں پانی کی قلت کے خلاف ایک احتجاجی مظاہرہ کرنے کے بعد دھرنا دیا گیا۔ اس موقع پر احتجاجی دھرنے سے غلام فرید کلہوڑو، غلام مصطفیٰ کلہوڑو، عبداللطیف بھٹی اور نظیر احمد کلہوڑو نے اپنے خطاب میں کہا کہ سندھ میں مردم شماری صحیح نہ ہونے سے عوام سخت پریشان ہیں اور اس وقت سندھی قوم کو اقلیت میں تبدیل کرنے کی گہری سازشیں ہو رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں پانی نہ ہونے کے برابر ہے جس کے باعث زمینیں بنجر ہو گئی ہیں۔
تازہ ترین